آرڈننس فیکٹریزکا ملکی دفاع میں اہم کردار ہے جنرل راحیل شریف

 ’’ضرب عضب‘‘میں سامان حرب کی ضروریات پوری کرنے میں پی او ایف کا کردار قابل ستائش ہے، آرمی چیف


Numainda Express April 07, 2015
 ’’ضرب عضب‘‘میں سامان حرب کی ضروریات پوری کرنے میں پی او ایف کا کردار قابل ستائش ہے، آرمی چیف۔ فوٹو : این این آئی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاکستان آرڈننس فیکٹریز(پی او ایف)کا ملکی دفاع میں اہم کردار ہے۔

پی او ایف نے پاک افواج کی جنگی صلاحیتوں اور استعداد میں اضافے کے حوالے سے بھی گرانقدر کرداراداکیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پیر کو پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔چیئرمین پی او ایف واہ کی جانب سے ان کے ادارہ کے زیرانتظام فیکٹریز کی کارکردگی اور 2020ء کی مناسبت سے توسیعی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کو بتایاگیا کہ ان منصوبوں کے تحت اسلحہ سازی میں اضافے کے ساتھ معیار بھی بڑھے گا اور اس کے نتیجے میں زرمبادلہ بھی بچے گا۔اس موقع پر اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل نے کہاکہ پی او ایف ملک کا سب سے بڑا اور اہم ترین دفاعی ادارہ ہے ،اس انڈسٹری نے پاک افواج کی استعداد اورجنگی صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے گرانقدر کردار ادا کیاہے۔

انھوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شروع کردہ فوجی آپریشن ''ضرب عضب'' کے دوران اسلحہ ودیگر سامان حرب کے حوالے سے ضروریات پوری کرنے کے سلسلے میں پی او ایف کے کردار کو خاص طور پر سراہا۔آرمی چیف نے دفاعی پیدوار میں اضافے کے حوالے سے پی او ایف کی انتظامیہ کے کردار کی بھی تعریف کی۔انھوں نے اس موقع پر دفاعی پیداوار میں تکنیکی طور پر یہ بہتری اور اس شعبہ میں خودانحصاری کے حصول پر زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں