عراق میں 1700 افراد کی اجتماعی قبریں دریافت

دریافت ہونے والی قبریں دولت اسلامیہ کے ہاتھوں قتل کئے گئےعراقی فوجیوں کی ہیں، حکام


ویب ڈیسک April 07, 2015
ملنے والی قبروں میں صرف ایک سے 20 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

NEW DELHI: عراق کے شہر تکریت میں ایک ہزار 700 افراد کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اجتماعی قبریں امریکا کے سابق فوجی ٹھکانے اور سابق عراقی صدر صدام حسین کے صدارتی احاطے سے ملی ہیں جسے داعش نے اپنا ہیڈ کوارٹربنارکھا تھا۔ حکام نے ابتدائی طور پر 12 قبروں کی کھدائی شروع کی ہے۔ جن میں سے صرف ایک قبر سے 20 لاشیں ملی ہیں۔

عراقی حکام نے کہا ہے کہ یہ قبریں ان عراقی فوجیوں کی ہوسکتی ہیں جنہیں گزشتہ برس داعش کے جنگجوؤں نے تکریت پر قبضے کے بعد ہلاک کیا تھا۔ لاشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کئے جائیں گے تاکہ ان کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کئے جاسکیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں