وطن عزیز سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود مٹا کر دم لیں گے شہباز شریف

دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پولیس افسروں، اہلکاروں اور عام شہریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا،وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک April 07, 2015
پوری قوم انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے یکسو ہے۔،شہبازشریف فوٹو : فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود مٹا کر دم لیں گے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ملک کو درپیش چیلنجز اور اس سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قوم انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے یکسو ہے، وطن عزیز سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود مٹا کر دم لیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اس جنگ میں پولیس افسروں، اہلکاروں اور عام شہریوں کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ پاک افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں