پارلیمنٹ میں آکر اسمبلی کو جعلی کہنا عمران خان کا دہرا معیار ہے خورشید شاہ

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم کی موجودگی میں تحریک انصاف کے خلاف جملے کسے گئے، قائد حزب اختلاف

تحریک انصاف کو اپوزیشن اتحاد میں شامل کرنا ممکن نہیں، خورشید شاہ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی موجودگی میں ایوان کے اندر تحریک انصاف کے خلاف جملے بازی افسوسناک ہے لیکن پارلیمنٹ میں آکر اسمبلی کو جعلی کہنا عمران خان کا بھی دہرا معیار ہے۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کا کردار پارلیمنٹ کو احسن انداز سے چلانا ہے، گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم کی موجودگی میں تحریک انصاف کے خلاف جملے کسے گئے تاہم پارلیمنٹ میں آکر اسمبلی کو جعلی کہنا عمران خان کا بھی دہرا معیار ہے، عمران خان کو اب ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں اور ہم چاہتے ہیں نظام چلتا رہے ورنہ جمہوریت ہاتھ سے نکل جائے گی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحاد میں تحریک انصاف کی مخالف جماعتیں ہیں اس لئے تحریک انصاف کو اپوزیشن اتحاد میں شامل کرنا ممکن نہیں۔

Load Next Story