حکومت نے یمن کی جنگ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرلیا ذرائع

سعودی عرب کی سلامتی پر پاکستان پرعزم رہے گا لیکن جنگ میں حصہ لینے کیلئے فوج نہیں بھیجی جائے گی، حکومتی فیصلہ


ویب ڈیسک April 07, 2015
پاکستان کسی صورت یمن جنگ میں شرکت کا متحمل نہیں ہو سکتا، حکومتی فیصلہ فوٹو: فائل

حکومت نے یمن کی جنگ میں حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے یمن کی صورت حال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ارکان کی جانب سے دی گئی رائے پر فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کسی صورت یمن جنگ میں شرکت کا متحمل نہیں ہو سکتا، سعودی عرب کی سلامتی کے حوالے سے پاکستان پرعزم رہے گا لیکن ملک نا تو یمن کی جنگ میں حصہ بنے گا اور نا ہی فوج کے دستے سعودی عرب بھیجے جائیں گے، اس سلسلے میں ایک قرارداد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے اختتام پر منظور کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے لئے پاکستان سے فوجی دستے اور عسکری ساز و سامان مانگا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں