اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابق سی آئی اے اسٹیشن چیف پر ڈرون حملوں کے مقدمے کا حکم

سی آئی کے سابق اسٹیشن چیف کیخلاف مقدمے کا حکم فاٹا کے رہائشی کی ڈرون حملوں کے خلاف درخواست پر دیا گیا


ویب ڈیسک April 07, 2015
سی آئی کے سابق اسٹیشن چیف کیخلاف مقدمے کا حکم فاٹا کے رہائشی کی ڈرون حملوں کے خلاف درخواست پر دیا گیا. فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو ڈرون حملوں کا مقدمہ سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کے خلاف درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فاٹا کے رہائشی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میر علی میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ان کے عزیز واقارب جاں بحق ہوئے تھے جس پر عدالت نے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کو پیش ہونے کا حکم دیا، طاہر عالم نے عدالت میں ڈرون حملے کے حوالے سے مختلف معلومات پیش کیں جس کے بعد عدالت نے سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں