لاہور ہائیکورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی سے متعلق خفیہ ریکارڈ طلب کرلیا

ذکی الرحمان کے خلاف اہم معلومات ہے جو اوپن کورٹ میں پیش کرنا مشکل ہے، وکیل پنجاب حکومت


ویب ڈیسک April 07, 2015
عدالت نے معلومات 9 اپریل کو بند لفافے میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی سے متعلق حکومت سے خفیہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

ذکی الرحمان لکهوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں حکومت پنجاب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہا ذکی الرحمان کے خلاف اہم معلومات ہے جو اوپن کورٹ میں پیش کرنا مشکل ہے جس پر عدالت نے معلومات 9 اپریل کو بند لفافے میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں