آغا سراج درانی اور ایاز سومرو کے گھر پر دستی بم سے حملہ

ڈگری میں بھی پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی حیات تالپور کے گھر کے باہر سے بھی دیسی ساختہ بم برآمد کیا گیا۔


ویب ڈیسک October 09, 2012
وزیر قانون سندھ ایاز سومرو کے گھر پر پلاسٹک کے تھیلے میں دیسی ساختہ بم پھینکا گیا۔ فوٹو فائل

پیپلز پارٹی کے صوبائی وزرا آغاسراج درانی اور ایاز سومرو کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

شکار پور کےقریب گڑھی یاسین میں موٹر سائیکل سوار صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی کے گھر کے باہر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ بم پھٹنے سے بیرونی دروازے کو آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لاڑکانہ میں وزیر قانون سندھ ایاز سومرو کے گھر پر پلاسٹک کے تھیلے میں دیسی ساختہ بم پھینکا گیا۔ ملازمین نے صحن کی صفائی کے دوران بم دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس اور رینجرز نے فوری طور پرعلاقے کو گھیرے میں لےلیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ بم پانی کی وجہ سے نہیں پھٹ سکا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو اور ڈگری میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی حیات تالپور کے گھر کے باہر سے بھی دیسی ساختہ بم برآمد کیا گیا۔

پولیس کےمطابق ان واقعات کا مقصد دہشت پھیلانا ہے۔ واقعات کے بعد سندھ کے صوبائی وزرا کے گھرو ں کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں