پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

درخواست کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینج کل کرے گا۔


ویب ڈیسک April 07, 2015
مسلم لیگ ن کے سید ظفر علی شاہ کی درخواست کو اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا۔ فوٹو؛فائل

ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کروا کے ضمنی انتخابات کرانے کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سید ظفرعلی شاہ کی تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کروا کے ضمنی انتخابات کرانے کے لئے درخواست پر اعتراضات عائد کئے تھے تاہم درخواست کو اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا جس کی سماعت کل جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینج کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے گزشتہ سال اگست میں ڈی چوک پر دھرنے کے دوران اپنے استعفے قومی اسمبلی میں جمع کروا دیئے تھے تاہم گزشتہ روز تحریک انصاف کے اسمبلی میں واپسی کے موقع پر ایوان میں حکومتی اراکین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسپیکر اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ تمام اراکین کو کھڑا کرکے انفرادی طور پر استعفوں سے متعلق پوچھا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں