3 ماہ کے دوران صرف 2 پاکستانی فلموں کی نمائش ہوسکی

ملک کے حالات نئی فلموں کی ریلیز کے لیے مناسب نہیں،پروڈیوسرز

رواں سال دو پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں جوعوام کو متاثر نہ کرسکیں۔ فوٹو : فائل

پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد اس بات کے امکانات روشن ہوگئے تھے لیکن رواں سال 3ماہ کے دوران صرف 2 فلموں کی نمائش ہوسکی ہے۔


سال 2015 فلم انڈسٹری کی کامیابی کا سال ثابت ہوگا، اور متعدد فلمیں اس سال نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی، گزشتہ سال 2014 میں بہت سے فلمیں شروع ہوئی تھیں جو اس سال نمائش کے لیے پیش کی جانی تھیں لیکن 3 ماہ گزر جانے کے باوجود صرف دو پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں اور وہ بھی عوام کو متاثر نہ کرسکیں۔

فلم پروڈیوسرز کا یہ کہنا کے ملک کے حالات نئی فلموں کی ریلیز کے لیے مناسب نہیں، ان کا یہ موقف درست نہیں، بھارتی فلمیں بھی ان ہی حالات میں سنیماؤں پر دکھائی جارہی ہیں حال ہی میں ریلیز ہونے والی انگریزی '' فاسٹ اینڈ فیوریس'' نے پاکستان بھر کے سنیماؤں پر ریکارڈ بزنس کیا۔ پاکستانی فلموں کے لیے اس وقت سنیماؤں کی کمی کا بھی مسئلہ نہیں ہے اس کے باوجود فلموں کی نمائش نہ ہونا سمجھ سے بالا تر ہے۔
Load Next Story