ملک ریاض کیس سینئر وکیل قاضی محمد جمیل پراسیکیوٹر مقرر
عدالت نے قاضی جمیل کو استغاثہ مقرر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کیس کو قانون کے مطابق آگے بڑھائیں گے۔
KARACHI:
سپریم کورٹ نے ملک ریاض کےخلاف توہین عدالت کیس میں سینئر وکیل اور سابق اٹارنی جنرل قاضی محمد جمیل کو پراسیکیوٹر مقرر کردیا ۔
جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اعجاز چوہدری پر مشتمل بنچ نے ملک ریاض کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے عدالتی حکم پر بنچ کے سامنے سینئر وکلا ء کی فہرست پیش کی، جس میں سے عدالت نے قاضی جمیل کو استغاثہ مقرر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کیس کو قانون کے مطابق آگے بڑھائیں گے۔
عدالت نے درخواست گزاروں کی جانب سے ملک ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی استدعا مسترد کردی، تاہم ملک ریاض کی ایک روز سماعت پر پیش نہ ہونے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے، ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹر باسط کی طرف سے پیشی سے استثنیٰ کی استدعا پر جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، جس کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔