کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

مارے جانے والے دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان الیاس کشمیری گروپ کا کراچی کا امیر فہد بھی شامل ہے، رینجرز


ویب ڈیسک April 08, 2015
دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم، کلاشنکوف اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

MANCHESTER: کیماڑی کے علاقےمیں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیماڑی کے علاقے ٹاپو میں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں کی جانب سے ان پر دستی بموں سے حملہ اور فائرنگ شروع کر دی گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

رینجرز حکام کے مطابق مارنے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے الیاس کشمیری گروپ سے تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں کراچی میں گروپ کا امیر فہد بھی شامل ہے جب کہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت عمر، طلحہ، عبدالرؤف جاوید اور حسنین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں