ایک دن دھونی کوڑی کوڑی کو ترسے گا یووراج سنگھ کے والد کی بد دعا

دھونی نے جان بوجھ کر ورلڈ کپ 2015 سے یووراج کو باہر نکلوایا اور اب بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں، والد یووراج


ویب ڈیسک April 08, 2015
دھونی ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں یووراج کو روک خود ان کی جگہ بیٹنگ کرنے آگئے اور وننگ شارٹ لگا کر ہیرو بن گئے، والد یووراج سنگھ۔ فوٹو: فائل

لاہور: بھارت کے مایہ ناز آل راؤنڈر یووراج سنگھ کے والد یوگ راج کا کہنا ہے کہ بھارٹی ٹیم کے قائد مہندرا سنگھ دھونی نے جان بوجھ کر ان کے بیٹے کو ورلڈ کپ سے باہر کروایا اور ایک دن آئے گا کہ دھونی کو میری بددعا لگے گی اور وہ کوڑی کوڑی کو ترسے گا۔

اپنے ایک انٹر ویو میں یووراج سنگھ کے والد کا کہنا تھا کہ 2011 ورلڈ کپ کے فائنل میں دھونی، یووراج سنگھ کو روک کر خود ان کی جگہ بیٹنگ کرنے آگئے اور پھر وننگ شارٹ لگا کر ہیرو بن گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھونی کو جس میڈیا نے ہیرو بنایا اسی پر بیٹھ کر پوری بھارتی قوم کو برا بھلا کہتے ہیں، اگر میں میڈیا میں ہوتا تو دھونی کے منہ پر ایک روز دار تھپڑ رسید کرتا۔

یوگ راج سنگھ کا کہنا تھا کہ دھونی نے جان بوجھ کر میرے بیٹے کو ورلڈ کپ 2015 کی ٹیم سے باہر نکلوایا اور اب جب ٹیم ہار گئی ہے تو دھونی بھیگی بلی بن گیا ہے اور چوہے کی طرح بل میں گھس گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ دھونی کو میری بد دعا لگے گی اور ایک دن آئے گا جب وہ کوڑی کوڑی کو ترسے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |