پاکستان کی سرحدی علاقے میں ایران کے سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل کی مذمت

پاکستان نے واقعے کے حوالے سے ایران سے تفصیلات شیئر کرنے کے لئے کہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک April 08, 2015
اگر مجرموں کے پاکستان میں موجودگی کے شواہد ملے تو انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی، تسنیم اسلم فوٹو: فائل

لاہور: دفتر خارجہ کی جانب سے ایران کے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں 8 ایرانی سرحدی گارڈز کی ہلاکت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں اور حکومت ایران سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سرحدی علاقے نیگور میں دہشت گرد حملے میں 8 ایرانی سرحدی گارڈز کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واقعے کے حوالے سے ایران سے تفصیلات شیئر کرنے کے لئے کہا ہے جب کہ پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیاں بھی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں اور اگر مجرموں کے پاکستان میں موجودگی کے شواہد ملے تو انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |