کراچی میں پولیس افسر کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق

اے ایس آئی شمریز کی اہلیہ بچوں کو اسکول سے لینے کیلئے جارہی تھی کہ نارتھ ناظم آباد میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی


ویب ڈیسک April 08, 2015
فائرنگ کے وقت پولیس افسر گاڑی میں موجود نہیں تھے، پولیس فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: ناتھ ناظم آباد میں پولیس افسر کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور افسر کی اہلیہ زخمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ایس آئی شمریز کی اہلیہ ڈرائیور کے ہمراہ بچوں کو اسکول سے لینے کے لئے جارہی تھی کہ نارتھ ناظم آباد میں عبد اللہ کالج کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت پولیس افسر گاڑی میں موجود نہیں تھے جب کہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں