بنگلادیش کے خلاف اسی کے ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا فواد عالم

تمام کھلاڑی اظہر علی کی حمایت کرتے ہیں اور سیریز کے دوران ہمارا ان کے ساتھ مکمل تعاون ہوگا، قومی کرکٹر


ویب ڈیسک April 08, 2015
کوشش ہوگی کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلوں اور بڑی شراکت قائم کرسکوں، فواد عالم

قومی کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی پوری کوشش کریں گے تاہم بنگلادیش سے اسی کے ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف اسی کے ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا تاہم پوری ٹیم بھرپور عزم کے ساتھ کھیلے گی اور سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی پوری کوشش کریں گے، دورہ بنگلادیش کے دوران یونس خان سمیت تمام کھلاڑیوں کے پاس اچھی کارکردگی دکھانے کا بھرپور موقع ہے اور بنگلادیش کے ساتھ اچھا مقابلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم سے آؤٹ ہونے کے بعد فٹنس پر بہت توجہ دیتا ہوں، کوشش ہوگی کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلوں اور بڑی شراکت قائم کرسکوں۔

قومی ٹیم کے نئے ون ڈے کپتان اظہر علی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی اظہر علی کی حمایت کرتے ہیں اور سیریز کے دوران ہمارا ان کے ساتھ مکمل تعاون ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں