جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات مل کر لڑنے پر اتفاق

این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی انفرادی حیثیت میں الیکشن لڑے گی، سراج الحق

بلدیاتی الیکشن کی مشترکہ حکمت عملی بنانے کے لئے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، امیر جماعت اسلامی۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ کراچی میں بلدیاتی انتخابات مل کر لڑنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔


اسلام آباد بار سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی کے حلقہ این اے 246میں جماعت اسلامی نے اپنا امیدوار نامز د کردیاہے اور ہم اس حلقے پر الیکشن لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں بلدیاتی اور ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنانے کی پیشکش ہوئی جس پر دونوں جماعتوں میں اتفاق ہو گیا ہے تاہم جماعت اسلامی ایک جمہوری جماعت ہے اور مشترکہ حکمت عملی بنانے کے لئے پارٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
Load Next Story