سعودی عرب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

دو روز قبل بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 پولیس اہلکاروں کو ہلاک جب کہ 5 افراد کو زخمی کردیا تھا۔

اہلکار معمول کے گشت پرتھے کہ کار میں سوار نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کردی،مقامی میڈیا، فوٹو فائل

سعودی عرب میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس ہلاک ہوگئے۔


مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ثامر عمران المطیری اور عبدالمحسن خلاف المطیری نامی اہلکار سرکاری گاڑی میں معمول کے گشت پرتھے کہ کار میں سوار نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونون اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ملزمان کارروائی کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد سعودی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح ر ہے کہ دوروز قبل بھی سعودی عرب کے صوبے قطیف میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 5 افرادزخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story