چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیدیا گیا

تین رکنی کمیشن میں جسٹس امیر مسلم ہانی اور جسٹس اعجاز افضل بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک April 08, 2015
جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس کل دوپہر ایک بجے ہوگا، فوٹو:فائل

KARACHI: چیف جسٹس آف پاکستان نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے تین رکنی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس ناصر الملک خود کریں گے جب کہ جسٹس امیر مسلم ہانی اور جسٹس اعجاز افضل کمیشن کے ممبر ہوں گے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس آج دوپہر ایک بجے سپریم کورٹ میں ہوگا جس میں کارروائی کو آگے بڑھانے سے متعلق طریقہ کار پر غور ہوگا اور کمیشن کے لیے اسٹاف اور عملہ بھی مقرر کیا جائے گا جب کہ جوڈیشل کمیشن 45 روز میں اس سے متعلق اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں 124 روز تک دھرنا دیا جسے سانحہ پشاورکے بعد ختم کردیا گیا جب کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے بعد صدر مملکت نے کمیشن کے قیام کے لیے آرڈیننس جاری کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں