کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس کی کارروائی 4 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا،ایس ایس پی راؤ انوار


ویب ڈیسک April 08, 2015
ملزمان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھے، راؤ انوار، فوٹو:فائل

پولیس نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کےمطابق پولیس نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کےبعد پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے 4 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جب کہ ان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول، ایک کلاشنکوف اور رائفل بھ برآمد ہوئی ہے۔ راؤ انور کےمطابق ہلاک دہشت گرد ڈرون حملے میں بھی زخمی ہوا تھا جب کہ یہ دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں