وہ بھارتی فلمیں جو پاکستانی فلموں سے چرائے گئے گانوں سے کامیاب ہوئیں

بالی ووڈ میں پاکستانی فلموں سے میوزک اور گانے چرانے کی روایت بہت پرانی ہے بعض فلمیں انہی گانوں کی وجہ سے کامیاب ہوئیں۔

بھارت کی جانب سے چرائے گئے گانوں کی فہرست بھی بہت طویل ہے لیکن چند مشہور گانے تو ایسے ہیں جو میوزک سے محبت کرنے والوں کی دلوں کی دھڑکن بن گئے ہیں۔ فوٹو؛فائل

یوں تو بالی ووڈ فلموں میں بہت ساری ہالی ووڈ فلموں کے سین چوری کیے جاتے ہیں تاہم فلموں کو باکس آفس پر کامیاب کرانے والا میوزک اور گانے پاکستان سے چوری کرنے کی روایت بہت پرانی ہے اور اس کی فہرست بھی بہت طویل ہے لیکن چند مشہور گانے تو ایسے ہیں جو میوزک سے محبت کرنے والوں کی دلوں کی دھڑکن بن گئے ہیں۔

منی بدنام ہوئی: شاید بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں دھوم مچادینے والا آئٹم سونگ منی بدنام ہوئی دراصل پاکستانی گانے لڑکا بدنام ہوا حسینہ تیرے لیے کا چربہ ہے جو فلم مسٹر چارلی سے لیا گیا ہے اور اسے عمر شریف پر پکچرائز کیا گیا۔

بھارتی گانا..منی بدنام ہوئی تیرے لئے

https://www.dailymotion.com/video/xfcvs3_dabangg-munni-badnaam-hui-full-salman-khan-malaika_shortfilms#from=embediframe
پاکستانی گانا.. لڑکا بدنام ہوا حسینہ تیرے لئے
https://www.dailymotion.com/video/x19tx9v_larka-badnaam-huaa-mr-charlie-umer-sharif_music#from=embediframe

میں نہ جھوٹ بولوں: یہ گانا 1991 میں فلم انداراجیت میں بالی ووڈ لیجنڈ امتیابھ بچن پر فلمایا گیا لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ اس کے لیرکس 1980 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے لیے تیار کردہ گانا ''دلاں تیر بجھا'' کے میوزک سے چرائے گئے ہیں جسے پی پی پی نے ہر الیکشن مہم میں چلایا اور اب بھی اس کی الیکشن مہم میں یہ گانا نہ صرف کارکنوں میں نئی زندگی ڈال دیتا ہے بلکہ وہاں کھڑے ہر شخص کو رقص کرنے پر مجبور کردیتا ہے۔

بھارتی گانا.. میں نہ جھوٹ بولوں

https://www.dailymotion.com/video/xsookf_main-na-jhooth-indrajeet-amitabh-bachchan-neelam-kothari-amit-kumar-asha-bhosle_shortfilms#from=embediframe
پاکستانی گانا.. دلاں تیر بجاں
https://www.dailymotion.com/video/xtve2w_dilan-teer-bijan_music?start=217

دل دل ہندوستان: دلچسپ بات یہ ہے کہ ملی نغمے کی قسم کے گانے بھی پاکستان سے چرائے گئے ہیں جس میں 1991 کی مشہور فلم یادوں کے موسم کا گانا ''دل دل ہندوستان'' بھی شامل ہے جو پاکستانی ملی نغمہ دل دل پاکستان سے لیا گیا ہے جسے 1987 میں جنید جمشید نے گایا تھا اور وہ اتنا مقبول ہوا کہ شاید ہی کوئی بچہ یا بڑا ہو جس کے لبوں ہر اس نغمے کے سر نہ بکھرتے ہوں۔
بھارتی گانا.. دل دل ہندوستان
https://www.dailymotion.com/video/x13q3ap_dil-dil-hindustan-full-song-yaadon-ke-mausam-kiran-kumar-vikrant_music#from=embediframe

پاکستانی گانا..دل دل پاکستان
https://www.dailymotion.com/video/x22ohv9_dil-dil-pakistan-by-vital-signs-milli-naghma_shortfilms#from=embediframe


میرا پیا گھر آیا: 1995 میں بالی ووڈ کی بننے والی فلم یارانہ کوئی خاص مقبولیت تو حاصل نہ کر پائی لیکن اس میں گایا گیا گانا میرا پیا گھر آیا او رام جی اور اس پر مادھوری کے رقص نے خوب دھوم مچائی لیکن یہ سن کر آپ کو حیرت ہوگی کہ یہ گانا نصرت فتح علی کی قوالی میرا پیا گھر آیا سے لیا گیا ہے جو اس فلم سے 2 سال قبل ریلیز ہوئی۔
بھارتی گانا.. میرا پیا گھر آیا
https://www.dailymotion.com/video/x20oxkt_mera-piya-ghar-aaya-yaraana_shortfilms#from=embediframe
پاکستانی گانا..میرا پیا گھر آیا
https://www.dailymotion.com/video/x25ipqv_nusrat-fateh-ali-khan-qawwal-kalam-baba-bulleh-shah-mera-piya-ghar-aya-risingformuli_music#from=embediframe

تو چیز بڑی ہے مست مست: اکشے کمار اور روینا ٹنڈن پر فلم مہرا میں 1994 میں فلمایا گیا یہ گانا بھی بے پناہ مقبول ہوا لیکن دراصل یہ گانا پاکستانی قوال نصرت فتح علی، عابدہ پروین اور صابری برادرز نے گایا تھا جس نے پاکستان میں بے حد مقبولیت حاصل کی۔
بھارتی گانا.. تو چیز بڑی ہے مست مست
https://www.dailymotion.com/video/x21nvko_tu-cheez-badi-hai-mast-mast-udit-narayan-kavita-mohra-1994-hd-1080p_music#from=embediframe
پاکستانی گانا.. دم مست قلندر مست مست
https://www.dailymotion.com/video/x1z9ock_nusrat-fateh-ali-khan-qawwal-dam-mast-qalandar-mast-mast_music#from=embediframe


ہم بھول گئے رے ہربات: لتا منگیشگر نے اس گانے کو فلم ''سوتن'' کی بیٹی کے لیے 1989 میں گایا اور اسے ریکھا پر پکچرائز کیا گیا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ نہ صرف گانے کے بول بلکہ دھن تک بھی پاکستانی فلم سہیلی سے لی گئی جو 1960 میں ریلیز ہوئی تھی اور گانا نیئر سلطانہ پر فلمایا گیا تھا۔

بھارتی گانا.. ہم بھول گئے رے ہربات

https://www.dailymotion.com/video/x1ssdho_hum-bhool-gaye-re-har-baat_music#from=embediframe

پاکستانی گانا..ہم بھول گئے ہربات
https://www.dailymotion.com/video/x228287_nasim-begum-hum-bhool-gaye-har-baat-magar-tera-pyar-nahein-bholey-saheli_music#from=embediframe



یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے: یہ گانا بھارتی فلم ''سوتن کی بیٹی'' میں ریکھا پر فلمایا گیا لیکن اس سے بہت عرصہ قبل نصرت فتح علی اس گانے کو گا کر پاکستانی فلم بینوں کے دل جیت چکے تھے۔
بھارتی گانا..یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے
https://www.dailymotion.com/video/xln2vl_yeh-jo-halka-halka-suroor-hai-rekha-jeetendra-souten-ki-beti-old-hindi-songs-kishore-kumar_music#from=embediframe
پاکستانی گانا..یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے
https://www.dailymotion.com/video/x26o0j9_yeh-jo-halka-halka-suroor-hai-nusrat-fateh-ali-khan_music#from=embediframe



لمبی جدائی: بھارتی فلم ''جنت'' میں لیا گیا یہ گانا 2008 میں عمران ہاشمی پر فلمایا گیا لیکن اس سے پہلے ہی گانا پاکستانی لوک گلوکارہ ''ریشماں'' کی دلکش آواز میں لوگوں کی دلوں کی دھڑکن بن چکا تھا۔
بھارتی گانا.. لمبی جدائی
https://www.dailymotion.com/video/x233lej_lambi-judaai-feat-emraan-hashmi_music#from=embediframe
پاکستانی گانا.. لمبی جدائی
https://www.dailymotion.com/video/x2ez9ig_reshma-or-reshman-live-chaar-dinaan-da-pyar-orabba-badi-lambi-judai-punjabi-mp4-crdownload_music#from=embediframe



کدی تے ہنس بول: اس گانے کو 2009 میں بھارتی فلم ''لو آج کل'' میں فلمایا گیا لیکن اس گانے کو کافی عرصہ قبل پاکستانی گلوکار شوکت علی نے گایا۔
بھارتی گانا.. کدی تے ہنس بول
https://www.dailymotion.com/video/x26crsb_aahun-aahun-love-aaj-kal_music#from=embediframe
پاکستانی گانا..کدی تے ہنس بول
https://www.dailymotion.com/video/x10t4if_kadi-te-has-bol-ve-singer-ameer-shaukat-ali-mona-promotionsi-hd_music#from=embediframe




بہت پیار کرتے ہیں تم کو صنم: 1991 میں یہ گانا مشہور فلم ''ساجن'' میں بالی ووڈ کی مشہور جوڑی مادھوری اور سلمان خان پر فلمایا گیا لیکن یاد رہے کہ اسی طرز پر 1978 میں پاکستانی فلم ''آبشار'' کے لیے مہدی حسن ''بہت خوبصورت ہے میرا صنم'' میں گا چکے تھے جس نے پاکستان میں خوب دھوم مچائی۔
بھارتی گانا.. بہت پیار کرتے ہیں تم کو صنم
https://www.dailymotion.com/video/x1axo0c_buhat-piyar-karte-hain_webcam#from=embediframe
پاکستانی گانا ..بہت خوب صورت ہے میرا صنم
https://www.dailymotion.com/video/x10pu6l_buhat-khubsoorat-hai-mera-sanam-mehdi-hasan-aabshar-hd-high_shortfilms#from=embediframe

اگر تم مل جاؤ: بھارتی فلم ''زہر'' کے لیے یہ گانا 2005 میں عمران ہاشمی پر فلمایا گیا جب کہ اسی طرز پر 1974 میں تصور خانم نے فلم ''ایماندار'' کے لیے گایا جس نے بہت مقبولیت حاصل کی۔
بھارتی گانا.. اگر تم مل جاؤ
https://www.dailymotion.com/video/xz50qq_agar-tum-mil-jao-zeher_music#from=embediframe
پاکستانی گانا.. اگر تم مل جاؤ

https://www.dailymotion.com/video/x17inag_imanadar-agar-tum-mil-jao-1974_shortfilms#from=embediframe

Load Next Story