بلوچستان اسمبلی 27 ارکان دہری شہریت کے حوالے سے حلف نامے جمع

بلوچستان اسمبلی کے 65 ارکان ہیں, جن میں سے 27 ارکان نے دہری شہریت کے حوالے سے حلف نامے جمع کرادیئے ہیں


ویب ڈیسک October 09, 2012
بلوچستان اسمبلی کے 65 ارکان ہیں, جن میں سے 27 ارکان نے دہری شہریت کے حوالے سے حلف نامے جمع کرادیئے ہیں۔ فوٹو فائل

بلوچستان اسمبلی کے 27 ارکان نے دہری شہریت کے حوالے سے حلف نامے جمع کرا دیئے۔

سیکرٹری بلوچستان اسمبلی ظہور بلوچ کے مطابق منگل کو2 ارکان اسمبلی نے حلف نامے جمع کرائے ہیں، ان سے قبل 27 ارکان نے اپنے حلف نامے جمع کرائے تھے، بلوچستان اسمبلی کے 65 ارکان ہیں، جن میں سے اسپیکر اسلم بھوتانی، ڈبٹی اسپیکر مطیع اللہ آغا، صوبائی وزراء زمرک خان اچکرزئی، میرشاہنواز مری، جان علی چنگیزی، حبیب الرحمان محمد حسنی، ڈاکٹر فوزیہ نذیرمری اور دیگر نے اپنے حلف نامے جمع کرا دیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں