سعودی عرب کی تیل پیداوار ریکارڈ 1 کروڑ 3 لاکھ بیرل یومیہ ہوگئی

سعودی عرب تیل قیمتوں میں بہتری کے لیے مدد کرنے کو تیار ہے ، سعودی وزیر تیل


AFP April 09, 2015
سعودی عرب تیل قیمتوں میں بہتری کے لیے مدد کرنے کو تیار ہے تاہم اس کے لیے بڑے اوپیک و نان اوپیک پروڈیوسرز کا تعاون درکار ہوگا، سعودی وزیر تیل۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب کی آئل پیداوار مارچ میں 1 کروڑبیرل یومیہ سے تجاوز کرگئی۔

وزیر تیل علی النعیمی نے بتایا کہ مارچ میں اوسط پیداوار 1 کروڑ 3لاکھ بیرل یومیہ رہی جو فروری سے 4 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ زیادہ اور ایک ریکارڈ ہے۔ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس سے پہلے کا ریکارڈ 1980 کا تھا جب سعودی پیداوار 1 کروڑ 2 لاکھ 85 ہزار بیرل تک پہنچی تھی۔ سعودی وزیر تیل نے امید ظاہر کی کہ پیداوار 1 کروڑ بیرل کے قریب رہے گی، ساتھ ہی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ سعودی عرب تیل قیمتوں میں بہتری کے لیے مدد کرنے کو تیار ہے تاہم اس کے لیے بڑے اوپیک و نان اوپیک پروڈیوسرز کا تعاون درکار ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں