سیمنٹ کی برآمدات مارچ میں 39 فیصد گرگئیں

جولائی سے مارچ تک سیمنٹ کی مجموعی فروخت4.06 فیصد کے اضافے سے 25.78 ملین ٹن ہوگئی ہے


Numainda Express April 09, 2015
جولائی سے مارچ تک سیمنٹ کی مجموعی فروخت4.06 فیصد کے اضافے سے 25.78 ملین ٹن ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

ملک میں سیمنٹ انڈسٹری کی طلب بڑھنا شروع ہوگئی، گزشتہ ماہ سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.89 فیصد کے اضافے سے 2.56 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس 2.46 ملین ٹن تھی، مارچ میں برآمدات 39 فیصد کمی سے 4لاکھ 43 ہزار ٹن رہیں جو گزشتہ برس 7لاکھ 26ہزار ٹن تھیں۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر مارچ میں فروخت 3 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس کی 3.189 ملین ٹن فروخت سے 5.86 فیصد کم ہے، رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں انڈسٹری کی مقامی فروخت 20.34 ملین ٹن رہی جو 8.43 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے، اس دوران ملکی برآمدات 9.58 فیصد کم ہوکر 5.44 ملین ٹن رہیں، جولائی سے مارچ تک سیمنٹ کی مجموعی فروخت4.06 فیصد کے اضافے سے 25.78 ملین ٹن ہوگئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 24.78 ملین ٹن تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں