سعودی عرب کی حمایت کیلیے ہزاروں جنگجو یمن بھیجنے کو تیار ہیں گلبدین حکمت یار
ایران نے افغانستان، عراق،شام اور لبنان کے بعد اب یمن میں بھی مداخلت شروع کردی ہے۔گلبدین حکمت یار
افغانستان کے سابق وزیراعظم اور جنگجو تنظیم حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ وہ یمن میں ایران کی مداخلت کو روکنے اور سعودی عرب کی حمایت کیلئے اپنے ہزاروں جنگجو یمن بھیجنے کیلیے تیارہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پشتو زبان میں جاری ایک آن لائن بیان میں گلبدین حکمت یارنے کہاکہ ایران نے افغانستان، عراق،شام اور لبنان کے بعد اب یمن میں بھی مداخلت شروع کردی ہے، اگر یمن اور عراق میں جاکر لڑناممکن ہوا تو ہمارے ہزاروں جنگجو اپنے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ لڑنے کیلیے وہاں جانے کوتیارہیں۔