ملک میں جمہوریت کی گاڑی کوآگے بڑھنا چاہئےوزیراعظم

حکومت نہ تو کسی بھی مسئلے سے غافل ہے اورنہ چشم پوشی کرتی ہے۔ وزیراعظم


ویب ڈیسک October 09, 2012
حکومت نہ تو کسی بھی مسئلے سے غافل ہے اورنہ چشم پوشی کرتی ہے۔ وزیراعظم۔ فوٹو ایکسپریس

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی گاڑی کوآگے بڑھنا چاہئے کیوں کہ اسی میں ہی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک میں شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہی جمہوریت کا پودا پروان چڑھا اوراس کی آبیاری کرنا اب ہمارا فرض ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف پارلیمنٹ میں ہی مضمر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماراخطہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اورہماری کوشش ہے پاکستان کو اس دہشت گردی سے نجات دلائی جائے جس کے لئے حکومت اپنی پوری کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے پرپاک فوج،پاکستان کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ملک کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں حکومت نہ تو کسی بھی مسئلے سے غافل ہے اورنہ چشم پوشی کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں