نیپرا نے بجلی 4 روپے 42 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی

فروری میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ رہی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی


ویب ڈیسک April 09, 2015
بجلی کی قمیت میں کمی کے باعث صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا ترجمان کے مطابق بجلی سستی کرنے کی منظوری سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کے دوران دی گئی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ فروری میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ رہی لہٰذا صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ریلیف دیا جائے۔

نیپرا نے درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 42 پیسے کمی کرنے کی منظوری دی جس کے تحت صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک اور 50 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں