پاک فوج کے 5 میجر جنرل کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

ترقی پانے والوں میں میجر جنرل عمر محمود، ظفر اقبال، جاوید محمود، انور علی اور شاہد بیگ شامل ہیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 09, 2015
ترقی پانے والوں میں میجر جنرل عمر محمود، ظفر اقبال، جاوید محمود، انور علی اور شاہد بیگ شامل ہیں، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

پاک فوج کے 5 افسران کو میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 5 افسران کو میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، ترقی پانے والوں میں میجر جنرل عمر محمود حیات، ظفر اقبال ملک، جاوید محمود بخاری، انور علی حیدر اور شاہد بیگ مرزا شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل انورعلی حیدر کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر مقرر کیا گیا جب کہ لیفٹیننٹ جنرل جاوید رمدے کور کمانڈر بہاولپور، لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کور کمانڈر ملتان اور لیفٹیننٹ جنرل زبیر کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |