جوڈیشل کمیشن کی آئندہ سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ

عام انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کوکمیشن میں تجاویز دینے کیلئے مدعوکیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ


ویب ڈیسک April 09, 2015
دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کو دیئے جانے والے بیان شواہد کے ہمراہ 15 اپریل تک سیکریٹری کمیشن کو جمع کروائے جاسکتے ہیں، اجلاس میں فیصلہ فوٹو: فائل

مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے تشکیل دیا گیا جوڈیشل کمیشن آئندہ کھلی عدالت میں سماعت کرے گا جب کہ کمیشن کا آئندہ اجلاس سپریم کورٹ کی کمرہ عدالت نمبر ایک میں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ آرڈیننس میں تمام سیاسی جماعتوں کو کمیشن کے روبرو پیش ہونے کا موقع دیا گیا ہے اس لئے عام انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کو کمیشن میں تجاویز دینے کے لئے مدعو کیا جائے گا اور سیاسی جماعتیں اپنی جانب سے کسی بھی شخص یا وکیل کو پیش ہونے کی اتھارٹی دے سکتی ہیں۔

اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ چیف جسٹس کے سیکریٹری حامد علی جوڈیشل کمیشن کے بھی سیکریٹری کے فرائض سر انجام دیں گے جب کہ دھاندلی کے حوالے سے بیان شواہد کے ہمراہ 15 اپریل تک سیکریٹری کمیشن کو جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |