2 سال تک بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کا خواب تک نہیں دیکھا جاسکتا چیئرمین پی سی بی

روایتی حریف کا متحدہ عرب امارات میں آکر کھیل لینا بھی بڑی بات ہے، شہریار خان


ویب ڈیسک April 09, 2015
جنوبی افریقا کی انڈر 19 اور اے ٹیموں کے دورہ پاکستان سے متعلق بات ہورہی ہے،شہریار خان۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کر رہی اور 2 سال تک انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خواب بھی نہیں دیکھا جاسکتا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئےکوشاں ہیں اور آئندہ ماہ زمبابوے پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے تیار ہے تاہم زمبابوین بورڈ کو کہا ہے کہ مئی میں گرمی ہوتی ہے اگر برداشت کر سکتے ہیں تو آجائیں جب کہ اس حوالے سے ان کے جواب کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو 2 سال تک پاکستان آنے کی دعوت نہیں دی جاسکتی اور فی الحال روایتی حریف کا متحدہ عرب امارات میں آکر کھیل لینا بھی بڑی بات ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جنوبی افریقا کی انڈر 19 اور اے ٹیموں کے دورہ پاکستان سے متعلق بات ہورہی ہے اور جلد دیگر ٹیمیں پاکستان کے ویران میدانوں کو آباد کریں گی جب کہ قومی ٹیم بنگلادیش جانے کے لئے تیار ہے اور سیریز میں کامیابی کے لئے تمام فٹ کھلاڑیوں کو ہی اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں