قومی ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں ایک نئے روپ میں نظر آئے گی سرفراز احمد

بنگلہ دیشی ٹیم اس وقت بہترین فارم میں ہے اس لیے اسے آسان حریف کے طور پر نہیں لے رہے، نائب کپتان

شاہد آفریدی اور مصباح الحق ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے، سرفراز احمد، فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دورہ بنگلہ دیش میں ٹیم ایک نئے روپ میں نظر آئے گی۔


لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ قومی ٹیم کا نائب کپتان بننا میرے لیے خود کو بہترین ثابت کرنے کا موقع اور ایک اعزاز ہے جب کہ ایک روزہ فارمیٹ کے کپتان اظہرعلی بہترین دوست ہیں اور ہم دونوں مل کر پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی ٹیم اس وقت بہترین فارم میں ہے اس لیے اسے آسان حریف کے طور پر نہیں لے رہے جب کہ انہیں شکست دینے کے لیے ہمیں بہترین پرفارمنس دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی اور مصباح الحق ٹیم کی ریڑھ کی حیثیت رکھتے تھے تاہم ان کی جگہ لینے والے کھلاڑی اپنی بھرپور صلاحتیوں سے ان کی جگہ پر کرنے کی کوشش کریں گے۔
Load Next Story