سمندرپارپاکستانیوں کی حب الوطنی پرشک نہ کیا جائےالطاف حسین

دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے اور الیکشن میں حصہ لینے کا حق دیا جائے۔ الطاف حسین


ویب ڈیسک October 09, 2012
دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے اور الیکشن میں حصہ لینے کا حق دیا جائے۔ الطاف حسین. فوٹو فائل

QUETTA: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کی سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ اور ملک کے سفیرہیں ان کی حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے۔

الطاف حسین نے لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے، اس لیے ان سے دوسرے درجے کے شہری کا سلوک نہ کیا جائے، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور ارباب اختیارسے اس معاملے پر ہمدردانہ غورکی اپیل کی ہے۔

الطاف حسین نےکہا کہ دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے اور الیکشن میں حصہ لینے کا حق دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |