بھارت میں آل راؤنڈرمحمد حفیظ کا بائیو میکنکس ٹیسٹ ہوگیا

ٹیسٹ اچھا ہوا ہے اور امید ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بولنگ کرانے کی اجازت دے دی جائے گی، آل راؤنڈر


ویب ڈیسک April 09, 2015
ٹیسٹ اچھا ہوا ہے اور امید ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بولنگ کرانے کی اجازت دے دی جائے گی، آل راؤنڈر. فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بائیو میکنکس ٹیسٹ بھارتی شہر چنائی میں ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آف اسپنرمحمد حفیظ پرامید ہیں کہ وہ ایک مرتبہ پھر عالمی کرکٹ میں ان ایکشن دکھائی دیں گے جب کہ اس حوالے سے انہوں نے بھارتی شہر چنائی میں بائیو مکینکس ٹیسٹ کرایا جس میں ان کے ہاتھ کے خم کا ٹیسٹ لیا گیا۔ آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اچھا ہوا ہے اور امید ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بولنگ کرانے کی اجازت دے دی جائے گی جب کہ وہ کل وطن واپس پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ 7 دسمبر 2014 کو آئی سی سی نے آف اسپنرمحمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کوغیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں بولنگ کرانے سے روک دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں