ہم ایسےنہیں ہیں کہ حکم دے کر گھر چلے جائیں چیف جسٹس

گڈگورننس تب خراب ہوتی ہے جب قانون کی حکمرانی نہ ہو, چیف جسٹس


ویب ڈیسک October 09, 2012
گڈگورننس تب خراب ہوتی ہے جب قانون کی حکمرانی نہ ہو, چیف جسٹس. فوٹو فائل

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہےکہ ہم ایسےنہیں ہیں کہ حکم دے کر گھر چلے جائیں ۔

سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ میں بلوچستان امن وامان کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ڈیرہ بگٹی میں 13 بچیوں کو ونی کرنے اور ڈاکٹروں کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا، چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سےکہا کہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ان کیلئے کوئی سکیورٹی پلان نہیں، جواب میں سی سی پی او نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹرزکےلئے سکیورٹی پلان تیا ر کیا ہے۔

آئی جی ایف سی میجر جنرل عبیداللہ خان نے عدالت میں پیش ہوکر بیان دیا کہ ایک ماہ کے دوران 18 آپریشن کئے گئے جس کے بعد جانی نقصان میں کمی آئی ہے، سریاب کے علاقے میں 12 ملزمان پکڑے ہیں جن میں ایک خود کش حملہ آور بھی شامل ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ گڈگورننس تب خراب ہوتی ہے جب قانون کی حکمرانی نہ ہو، لاپتہ افراد ،ٹارگٹ کلنگ اور مسخ شدہ لاشوں کا کوئی بھی ملزم پکڑا نہیں گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں