حکومت نے سوئس حکام کوخط لکھنے سے متعلق عدالت کے چاراحکامات کو چیلنج کردیا

درخواست میں کہا گیا ہے کہ5 رکنی بینچ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے


ویب ڈیسک October 09, 2012
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ یہ احکامات عدالت کے اختیار سے باہر ہیں۔ عدالت کسی بھی حکم پرعملدرآمد کے اقدامات تجویز نہیں کرسکتی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کیس میں سوئس حکام کو خط لکھنے کےحوالے سے سپریم کورٹ کے چار احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔

وفاق کی طرف سے دائر کی گئی نظرثانی کی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ پانچ رکنی بنچ نے 18 ستمبر کو سوئس حکام کو خط لکھنے کے حوالے سے چار اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

احکامات میں کہا گیا تھاکہ وزیر اعظم خط لکھنے کا تحریری اختیار کسی کو سونپ دیں۔ خط کا مسودہ عدالت کو دکھایا جائے۔ منظوری کی صورت میں خط کومقررہ مدت میں سوئس حکام کو پہنچا کرعدالت کو وصولی کی تصدیق سے آگاہ کیاجائے۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ یہ احکامات عدالت کے اختیار سے باہر ہیں۔ عدالت کسی بھی حکم پرعملدرآمد کے اقدامات تجویز نہیں کرسکتی اوراس حوالے سے 5رکنی بینچ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں