سلامتی کونسل نے ملا فضل اللہ پر پابندیاں عائد کر دیں

ملافضل اللہ کودہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونےاوران کارروائیوں میں مالی معاونت فراہم کرنے پر فہرست میں شامل کیاگیا۔


News Agencies April 10, 2015
پابندیوں کے بعداب ملافضل اللہ کے اثاثے منجمد ہوجائیں گے.فوٹو:فائل

سلامتی کونسل نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملافضل اللہ پرپابندیاں عائد کردیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملافضل اللہ کو ان لوگوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے جن پربین الاقوامی پابندیاں عائدہوتی ہیں۔

ملافضل اللہ کودہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے اوران کارروائیوں میں مالی معاونت فراہم کرنے پراس فہرست میں شامل کیاگیا۔ ان پابندیوں کے بعداب ملافضل اللہ کے اثاثے منجمد ہوجائیں گے اوراس کی نقل وحرکت پربھی پابندی ہوگی۔ رواں سال جنوری میں امریکانے بھی ملافضل اللہ کوعالمی دہشت گردقرار دیتے ہوئے اس کے خلاف پابندیاں عائدکی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں