پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج متفقہ قرارداد منظور کی جائیگی

آج وزیراعظم نواز شریف، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے خطابات متوقع ہیں۔


احمد منصور April 10, 2015
آج وزیراعظم نواز شریف، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے خطابات متوقع ہیں۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج (جمعے کو) 5ویں روز متفقہ قرارداد پیش اور منظور کی جائیگی۔

مشترکہ اجلاس میں واضح رائے سامنے آچکی ہے کہ پاکستان کا کردار ثالثی کا ہو اور فریق بننے کیلیے فوج نہ بھیجی جائے تاہم سعودی عرب کی سالمیت خطرے میں ہوئی تو پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اب یہی اتفاق رائے قرارداد کی شکل میں سامنے لاکر حکومت کی باضابطہ رہنمائی کی جائے گی۔ قراردادکا مسودہ تیارکرنے کیلیے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعے کی صبح 10 بجے اپنے چیمبر میں اجلاس طلب کر لیا جس میں پارلیمانی پارٹیوں کے رہنما شریک ہوں گے، یہ کوشش کی جائے گی پارلیمنٹ سے منظور ہونے والی قرارداد مشترکہ بھی ہو اور متفقہ بھی۔ آج وزیراعظم نواز شریف، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے خطابات متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں