شہداد کوٹ میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق

حادثے میں موٹر سوار عبدالعزیز بروہی، انکی اہلیہ اور 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے

حادثے میں موٹر سوار عبدالعزیز بروہی، انکی اہلیہ اور 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے. فوٹو: فائل

HYDERABAD:
لاڑکانہ روڈ پر کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شہداد کوٹ میں لاڑکانہ روڈ پر گاؤں کارڑا کے قریب کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار عبدالعزیز بروہی، ان کی اہلیہ اور 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Load Next Story