یمن میں پھنسے 1019 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جاچکا ہے دفتر خارجہ

یمن میں اب بھی 100 سے 150 پاکستانی ہوسکتے ہیں جن میں سے زیادہ تر نے وہاں رکنے کو ترجیح دی ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک April 10, 2015
پاکستانیوں کو واپس لانے کی ہنگامی کارروائی موثر طور پر 7 اپریل کو مکمل ہوگئی تھی، تسنیم اسلم فوٹو: فائل

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 دنوں میں یمن میں پھنسے 1019 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا تاہم اب بھی یمن میں 100 سے 150 پاکستانی ہوسکتے ہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں تسنیم اسلم نے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں میں یمن میں پھنسے 1019 پاکستانیوں کو 3 خصوصی پروازوں اور پاک بحریہ کے 3 جہازوں کے ذریعے نکالا گیا تاہم اب بھی یمن میں 100 سے 150 پاکستانی ہوسکتے ہیں جن میں سے زیادہ تر وہ ہیں جنہوں نے وہاں رکنے کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو واپس لانے کی ہنگامی کارروائی موثر طور پر 7 اپریل کو مکمل ہوگئی تھی جس کے بعد وطن واپس آنے کے خواہشمند مزید افراد نے رجسٹریشن نہیں کروائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں