کرکٹ کی آواز اور آسٹریلیا کے سابق کپتان رچی بینو انتقال کر گئے

84 سالہ رچی بینو نے 63 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی


ویب ڈیسک April 10, 2015
کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد رچی بینو نے 2005 میں کمنٹری کو بھی خیر باد کہہ دیا تھا۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور کرکٹ کی آواز مانے جانے والے مایہ ناز مبصر رچی بینو 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

آسٹریلیا کے لیجنڈری آل راؤنڈر رچی بینو طویل عرصے سے جلد کے کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رچی بینو نے آسٹریلیا کے لیے 63 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں سے انھیں 28 میں کپتانی کا اعزاز ملا تھا اور ان کی کپتانی میں آسٹریلیا نے ایک بھی سیریز نہیں ہاری۔ بینو کا شمار آسٹریلیا کے بہترین آل راؤنڈز میں ہوتا تھا اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز بنانے کے ساتھ 200 وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی تھے۔

کرکٹ کی آواز کہلانے والے رچی بینیو نے 1964 میں ریٹائرمنٹ لینے کے بعد کر کٹ پر تبصرہ کرنے لگے اور تقریبا 40 سال اس پیشے سے وابسطہ رہے، کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد انہوں نے 2005 میں کمنٹری کو بھی خیر باد کہہ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں