ممبئی حملہ کیس میں گرفتار ذکی الرحمان لکھوی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا
ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل میں آئی
ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے وقت اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ فوٹو: فائل
ممبئی حملہ کیس کے الزام میں گرفتار ذکی الرحمان لکھوی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی رہائی کا حکم دیا تھا جس پر اڈیالہ جیل کے حکام نے عمل درآمد کرتے ہوئے ذکی الرحمان لکھوی کو رہا کردیا۔
ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے وقت اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے اور حساس اداروں کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا جب کہ رہائی کے بعد ذکی الرحمان نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے۔