چین کے صدر 2 روزہ دورے پر 20 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے

صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف چین کے صدر ژی جن پنگ کا پاکستان پہنچنے پر ریڈ کارپٹ پر استقبال کریں گے۔


ویب ڈیسک April 10, 2015
چین کے صدر زی جن پنگ کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے فوٹو: فائل

چین کے صدر زی جن پنگ 2 روزہ پر 20 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف چین کے صدر کا پاکستان پہنچنے پر ریڈ کارپٹ استقبال کریں گے جب کہ ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس میں مہمان صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گاَ۔

چین کے صدر اپنے 2 روزہ دورے کے دوران اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں قیام کریں گے جب کہ اس دوران وہ اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کے علاوہ کاروباری وفد سے بھی ملاقات کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ ان کے دورے کے دوران ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں