سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں تھر کا پارہ 42 ڈگری تک جاپہنچا

کراچی میں درجہ حرارت 39.5 جب کہ قحظ زدہ تھر،چھوراور مٹھی میں پارہ 42 ڈگری تک جا پہنچا ہے.


ویب ڈیسک April 10, 2015
بارشوں کا باعث بننے والی نئی ہواؤوں کا سلسلہ دو روز کے لیے آج رات شمالی بلوچستان میں داخل ہو گا۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ تھمتے ہی گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے باعث موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک ر ہے گا تاہم بارشوں کا باعث بننے والی نئی ہواؤوں کا سلسلہ دو روز کے لیے آج رات شمالی بلوچستان میں داخل ہوگا جہاں آئندہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ، ژوب، قلات، سکھر، لاڑکانہ، ڈی جی خان، ملتان بہاولپور، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ اور فاٹا میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی آج درجہ حرارت ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا جب کہ اس سے قبل کراچی میں سب سے زیادہ پارہ 39.5 ریکارڈ کیا گیا جبکہ قحظ زدہ تھر پارکر میں پارہ 42 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں