جوڈیشل کمیشن کے ہر فیصلے پر من وعن عمل کریں گے پرویز رشید
کمیشن بن چکا ہے اب دیکھتے ہیں کہ عمران خان کے تھیلے سے کون سی بلی نکلتی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا دھرنا جعلی تھا اور ان انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ان کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں جب کہ اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا اس پر عمل کریں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ یمن میں امن کی بحالی کے لیے خطے کے تمام ممالک کوشاں ہیں اور ہم سب کی خواہش ہے کہ یمن کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل ہوجب کہ پارلیمنٹ میں پیش کی گئی قرارداد میں لکھا گیا ہرلفظ ہمارے لیے قابل احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہماری خارجہ پالیسی بند کمرے میں بنائی جاتی تھی،ایک فون کال پرافغان جنگ میں شمولیت اختیارکی گئی کیا اس کا پارلیمنٹ سے پوچھا گیا تھا۔
جوڈیشل کمیشن سے متعلق سوال پر پرویز رشید نے کہا کہ کمیشن بن چکا ہے اب دیکھتے ہیں کہ عمران خان کے تھیلے سے کون سی بلی نکلتی ہے اور وہ کمیشن کو کیا ثبوت پیش کرتے ہیں جب کہ ان کا دھرنا جعلی تھا اورانتخابی دھاندلی سے متعلق ان کے تمام دعوے بھی جھوٹے ثابت ہوئے ہیں لہٰذا اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا ہم عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خوف ختم کرنے کراچی گئے تھے لیکن وہ خود ہی اور زیادہ خوفزدہ ہوکر لوٹے ہیں۔