حکومت کا ملالہ یوسف زئی کو علاج کے لئے بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ملالہ یوسف زئی کے والد کوٹیلی فون کرکے ملالہ پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی


ویب ڈیسک October 09, 2012
ملالہ کے سرمیں گولی لگنے کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں علاج کے لئے بیرون ملک بھجوایا جائے گا۔ فوٹو: فیس بک

حکومت نے ملالہ یوسف زئی کوعلاج کے لئے بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ رحمان ملک نے ملالہ یوسف زئی کو علاج کے لئے بیرون ملک بھجوانے کے لئے سیکرٹری داخلہ کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس سے قبل کمبائنڈ ملٹری اسپتال پشاور (سی ایم ایچ) میں ملالہ یوسف زئی کا ڈاکٹرز کی ٹیم نے مکمل چیک اپ کیا۔ چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم نے بتایا کہ ملالہ کے سر میں لگنے والی گولی اب ان کی ریڑھ کی ہڈی تک پہنچ چکی ہے جس کے باعث ان کے دماغ میں شدید سوجن ہو گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ملالہ یوسف زئی کے والد کوٹیلی فون کرکے ملالہ پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان کے علاج معالجے پرکوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو سوات میں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |