پیپلزپارٹی کا 26 اپریل کو لیاری میں جلسے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ نے ککری گراؤنڈ میں جلسے کیلئے پارٹی رہنماؤں کو تیاریاں کرنے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک April 10, 2015
جلسے میں کراچی کے تمام اضلاع سے کارکنان جلوس کی صورت میں شرکت کریں گے، فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی نے 26 اپریل کو لیاری میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی مقامی قیادت سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی 26 اپریل کو لیاری کے ککری گراؤنڈ میں جلسہ عام منعقد کرے گی جس میں کراچی کے تمام اضلاع سے کارکنان جلوس کی صورت میں شرکت کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو جلسے کے لیے بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں