ادتیا رائے صرف میرا دوست ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں شردھا کپور

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے معاشقے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی


ویب ڈیسک April 10, 2015
عاشق ٹو کے بعد ادتیا سے دوستی میں مزید پختگی آئی، بالی ووڈ اداکارہ، فوٹو:فائل

بالی ووڈ اسٹار شردھا کپور نے اپنے معاشقے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ادتیارائے کپورکو بہترین دوست قراردیا۔

بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ''عاشقی 2'' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی بالی ووڈ اسٹارشردھا کپور کا کہنا تھا وہ ہمیشہ کہتی رہی ہیں کہ وہ اور ادتیا رائے اچھے دوست ہیں اوررہیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ فلم عاشقی ٹو میں ان کا اور ادتیا رائے کا ایک خاص تجربہ تھا جس کے بعد ان دونوں کی دوستی میں مزید پختگی آئی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ''عاشقی 2'' کی جوڑی کو اکثر کئی مقامات پرایک ساتھ دیکھا گیا ہے جس کے بعد بھارتی میڈیا میں دونوں کی محبت کی داستانیں عام ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں