سری لنکن ٹیم پر حملے میں مخصوص بھارتی لابی ملوث تھی امپائر ندیم غوری

مخصوص بھارتی لابی کی کوشش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال نہ ہوسکے، ندیم غوری


ویب ڈیسک October 09, 2012
مخصوص بھارتی لابی کی کوشش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال نہ ہوسکے، ندیم غوری فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی امپائر ندیم غوری نے خود پر میچ فکسنگ کے الزامات کو بھارتی لابی کی سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم پر حملے میں مخصوص بھارتی لابی ملوث تھی۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے ان پر لگائے گئے میچ فکسنگ کےالزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ ندیم غوری نے کہا کہ انہیں پھنسانے کے لئے بھارتی کمپنی نے کئی طرح کےلالچ دیئے۔

پاکستانی امپائر نے کہا کہ انہوں نے اپنے مؤقف سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے اور بھارتی میڈیا پر چلنےوالی خبریں صر ف جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ ندیم غوری کا کہنا تھا کہ مخصوص بھارتی لابی کی کوشش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال نہ ہوسکے اور موجودہ اسکینڈل بھی اسی سازش کا حصہ ہے۔

دوسری جانب ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر ناصر جمشید نے کہا کہ امپائرز اسکینڈل میں ان کی ساخت کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بنگلہ دیش کرکٹ اور کسی لیگ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث نہیں رہے کیونکہ وہ کبھی ملک اور کرکٹ کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

اس سے قبل بنگلہ دیشی امپائر نادر شاہ نے ناصر جمشید پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ناصر جمشید کے خلاف کارروائی اس لئے نہیں ہوئی کیونکہ اس سے لیگ ختم ہوجاتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں