گرما کی حدت میں ہلکے پھلکے ملبوسات کی بہار

اٹن اورسلک میں بنے کپڑے خواتین کی شخصیا ت کو پُرکشش بنانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

ماڈل : زویا نظامی ، فوٹو : محمود قریشی

موسموں کے بدلتے ہی ملبوسات کے رنگ اور اندازمیں نمایاں تبدیلی دکھائی دیتی ہے۔



ہلکے رنگوں میں بنے ملبوسات موسم بہار اور گرما میں خواتین کی اولین پسند بن جاتے ہیں۔ ویسے تولان کے خوبصورت ڈیزائن ہرطرف دکھائی دے رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ کاٹن اورسلک میں بنے کپڑے خواتین کی شخصیا ت کو پُرکشش بنانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔




''ایکسپریس میگزین'' کیلئے کئے جانے والے فوٹوشوٹ میں ماڈل نے سلک کے خوبصورت رنگوں میں بنے ملبوسات استعمال کئے ہیں۔ اس حوالے سے زویا نظامی کہتی ہیں کہ موسم گرما کے آغاز پرسلک میں بنے کُرتے کے ساتھ پاجاما اورجینزہی میری اولین پسند ہوتے ہیں۔



یہ ملبوسات جہاں دِکھنے میں خوبصورت لگتے ہیں، وہیں آرام دہ بھی ہیں بلکہ شوبزکی تقریبات ہی نہیں شادی بیاہ سمیت دیگرایونٹس میں بھی اب نوجوان نسل اسی طرح کے ملبوسات کے ساتھ شریک ہوتی ہے۔ میں بھی فیشن کے بدلتے رجحانات کے ساتھ اپنے ملبوسات، ہیئرسٹائل، جیولری کواستعمال میں لاتی ہوں ۔
Load Next Story