ترسیلات زر 9 ماہ میں 1332 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ ماہ 18 فیصد کے اضافے سے 1ارب57 کروڑ 69 لاکھ ڈالر وطن بھیجے، اسٹیٹ بینک


Business Desk April 11, 2015
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ ماہ 18 فیصد کے اضافے سے 1ارب57 کروڑ 69 لاکھ ڈالر وطن بھیجے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 13 ارب 32 کروڑ 74 لاکھ 70 ہزار ڈالر وطن بھیجے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11ارب 58 کروڑ 60 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر سے 15 فیصد زیادہ ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 1ارب 57 کروڑ69 لاکھ 70 ہزار وطن بھیجے جوفروری 2015 میں1ارب39کروڑ 16لاکھ 90ہزار ڈالر کی ترسیلات زر سے 13.3 فیصد اور مارچ2014 میں 1ارب 33 کروڑ 78لاکھ 90 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر سے 18 فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ سعودی عرب سے 48کروڑ97لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 41کروڑ 12لاکھ 40ہزار ڈالر، امریکا سے 19کروڑ 92 لاکھ 40 ہزار ڈالر، برطانیہ سے 16کروڑ 42 لاکھ 80 ہزار ڈالر، خلیج تعاون کونسل کے ممالک بشمول بحرین، کویت، قطر وعمان سے 19کروڑ 60لاکھ 70 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ممالک سے 2کروڑ 59لاکھ 60 ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان سمیت دیگر ممالک سے گزشتہ ماہ 9 کروڑ 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر بھیجے گئے جبکہ گزشتہ سال مارچ میں ان ممالک سے بالترتیب 42 کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار ڈالر، 26کروڑ 20 لاکھ ڈالر، 19 کروڑ 54 لاکھ 50 ہزار ڈالر، 16 کروڑ 64 لاکھ 60 ہزار ڈالر، 16کروڑ 40لاکھ 30ہزار ڈالر، 3کروڑ 49لاکھ 30ہزار ڈالر اور 8 کروڑ 94لاکھ 90 ہزار ڈالر موصول ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔